Sunday May 5, 2024

اماراتی نوجوانوں نے 13 سالہ پاکستانی بچی سے جنسی زیادتی کر ڈالی

دُبئی: دو اماراتی طالب علموں نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی کم سن لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 13 سالہ پاکستانی بچی نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ کچھ عرصہ سے دُبئی کے علاقے البرشا میں مقیم ہیں۔ 10 جنوری 2019ءکو دو اماراتی نوجوان جن کی عمریں بالترتیب 17 اور 18برس تھیں، اُن کی جانب سے اُس سے جنسی زیادتی کی گئی۔لڑکی کے مطابق اُس نے دونوں نوجوانوں کی بہت منت سماجت کی کہ اُس کے ساتھ یہ شرمناک فعل نہ کیا جائے، مگر ان لڑکوں

نے اُس کی ایک نہ سُنتے ہوئے اُسے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ پاکستانی لڑکی کی جانب سے اس واقعے کی رپورٹ البرشا کے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی۔ پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

FOLLOW US