Sunday May 5, 2024

ہنی مون کے دوران دلہن کا انتقال

کولمبو(ویب ڈیسک )سری لنکا میں پولیس نے ہنی مون کےدوران ایک ہوٹل میں قیام کے دوران دلہن کی پراسرار موت کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ پولیس نے اس کے شوہرسے بھی پوچھ گچھ شروع کی ہے اور انہیں بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کےمطابق 31 سالہ برطانوی شہری اوشیلا پٹیل کی 25 اپریل کو کیلان شانڈاریا کے ساتھ شادی ہوئی۔ دونوں ہنی مون منانے کےلیے کولمبو کے جنوب میں‌ایک سیاحتی مقام گال میں ایک ہوٹل میں گئے۔جہاں اگلے روز اوشیلا کومردہ پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سےمعلوم ہوا ہے کہ اوشیلا کی موت فوڈ پوائزننگ سےہوئی ہے۔

اگرچہ اس کی موت کے بارے میں شوہر پرشبہ نہیں مگر شوہر کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے۔اوشیلا اور کیلان کے اقارب کا کہنا ہےکہ نوبیاہتا جوڑے کو ہوٹل میں شدید نوعیت کی فوڈ پوائزننگ ہوئی تھی۔ کولمبو کے ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہوٹل میں قیام کے دوران فوت ہونے والی خاتون کےمعاملے کی عدالتی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کےسینیر جج ھارشانا کیکوناویلا نےحکومتی تفتیش کاروں اور تحقیقاتی ٹئم سے 15 مئی کوکیس کی سماعت کےموقع پر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں‌ہوجاتیں خاتون کےشوہر شانڈاریا کا پاسپورٹ ضبط کرلیا جائے۔ادھر ‘اماری گال’ہوٹل جس میں یہ واقعہ پیش آیا کے ترجمان نے بتایاکہ دونوں میاں بیوی کھانے پینے کی کچھ چیزیں باہرسےبھی لے کرآئے۔ انہوں‌نے ہوٹل میں تیارکردہ ہلکا پھلکا کھانا کھایا۔ ان کی طبیعت خراب ہوئی مگر انہوں‌ نے کئی گھنٹے بعد مدد کی درخواست کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نوبیاہتا جوڑے کی آمد کےدوران کئی اور لوگ بھی آئے اور کھانا کھایا مگر کسی نے فوڈ پوائنزنگ کی شکایت نہیں کی۔

FOLLOW US