Sunday May 5, 2024

عرب اسلامی ملک خود کش دھماکے سےلرز اٹھا

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ملک عراق میں خود کش دھماکہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت بغداد کی ایک مارکیٹ میں ایک خود کش حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑادیا جب وہاں پر سینکڑوں افراد خریداری کررہے تھے۔حملے میں مرنےوالوں کی تعداد 8 بتائی گئی ہے جبکہ دس کے قریب افراد زخمی بھی ہیں۔

دہشتگرد تنظیم داعش نے دھماکےکی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔داعش نے دھمکی دی ہے کہ وہ مزید حملے کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ داعش کے ذمہ دار نے اپنی جاری بیان میں کہاہے کہ اس دھماکے کا مقصد اپنی موجودگی کا احساس دلانا تھا۔

FOLLOW US