Sunday May 5, 2024

اسرائیلی فوجی عین تراویح کے وقت مسجد اقصیٰ میں گھس آئے

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں ، روزہ داروں اور معتکفین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی نمازی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے مسجد میں اعتکاف کرنیوالے 50 فلسطینیوں اور سیکڑوں دیگر نمازیوں کو گھسیٹ کر مسجد سے باہر نکال دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد سے باہر نکالے گئے

فلسطینیوں نے پرانے بیت المقدس میں حاری السعدیہ کے مقام پر الحمراء مینار کے پاس رات بسرکی۔ اسرائیلی فوج نے رات گئے مسجد اقصیٰ میں گھس کرسیکڑوں فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں مسجد سے نکال دیا تھا۔اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں پر اس وقت تشدد کیا جب نمازی مسجد میں تراویح اور عشاء کی نماز ادا کررہے تھے۔

FOLLOW US