Saturday May 4, 2024

کانگریس نے انتخابات میں میدان مارلیا،بھاری اکثریت سےکامیاب

جوہانسبرگ(آن لائن )جنوبی افریقہ کی حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی) نے لگاتار چھٹی مرتبہ لیکن بدترین نتائج کے ساتھ انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی لیکن ووٹوں کی کم ترین تعداد معیشت کی بحالی میں اٹھائے جانے والی کوششوں میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا کہ 8 مئی کو ہونے

والے انتخاب میں ووٹرز نے 1994 سے لے کر اب تک افریقن نیشنل کانگریس کو سب سے کم مینڈیٹ دیا۔ واضح رہے کہ 1994 میں اس جماعت نے پہلے انتخاب میں نیلسن مینڈیلا کی قیادت میں کامیابی حاصل کی تھی۔ افریقن نیشنل کانگریس اس وقت کرپشن اسکینڈلز، معاشی ترقی کی سست رفتار اور ریکارڈ بے روزگاری کا مقابلہ کررہی ہے اور پارٹی کے نئے لیڈر اور صدر سرل رامافوسا نے ان تمام مسائل سے نمٹنے کا وعدہ کیا ہے۔رامافوسا نے گزشتہ برس قیادت سنبھالی تھی جب افریقن نیشنل کانگریس نے بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور دیگر الزامات کا سامنا کرنے جیکب زوما کو 9 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا۔انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق افریقن نیشنل کانگریس 57.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ قیادت سنبھالے ہوئے ہے جبکہ مرکزی اپوزیشن جماعت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے 27.80 فیصد ووٹ حاصل کیے۔خیال رہے کہ افریقن نیشنل کانگریس نے 2004 میں 70 فیصد اور 2014 میں 62 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔افریقن نیشنل کانگریس کے سابق رہنما جولیس مالیما کی جانب سے 6 برس قائم کی گئی جماعت اکنامک

فریڈم فائٹرز نے 10.79 فیصد ووٹ حاصل کیے جو 2014 کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہیں ۔پارلیمنٹ میں نشستیں ووٹ کی بنیاد پر مختص ہوتی ہے اور زیادہ نمائندوں پر مشتمل جماعت ہی صدر کا انتخاب کرے گی جو 25 مئی کو عہدہ سنبھالیں گے۔ووٹوں میں کمی کے باوجود افریقن نیشنل کانگریس کے سیکریٹری جنرل جیسی ڈوارتے نے کہا کہ نتائج جو بھی ہیں ہم اس سے خوش ہیں۔تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ افریقن نیشنل کانگریس کو ایک موقع ملا ہے، انہیں چاہیے کہ وہ خود کو از سرنو ٹھیک کریں ۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں 48 سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا تھا۔سرل رامافوسا کی وجہ سے افریقن نیشنل کانگریس شکست سے بچ گئی اس سوال کے جواب میں پارٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ لوگوں نے افریقن نیشنل کانگریس کو ووٹ دیا ہے انہوں نے کسی شخص کو ووٹ نہیں دیا۔

FOLLOW US