Sunday May 5, 2024

’’بس بہت ہو گیا اب اور نہیں ‘‘ایران نے بھی امریکا کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

تہران (نیوز ڈیسک ) ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سیاسی امور کے نائب صدر ید اللہ جوانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا سے کبھی مذاکرات نہیں کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ایران پر حالیہ دبا اور نئی پابندیوں سے ایران داخلی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گا اور بالآخر اپنی ساکھ بچانے کے لئے امریکا سے مذاکرات پر مجبور ہو گا۔

ید اللہ جوانی کے خیال میں سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دلوانا اور خلیج عربی میں طیارہ بردار بحری بیڑا بھجوانے جیسے اقدامات پابندیوں اور معاشی سختیوں کے ساتھ ساتھ محض فوجی دبا بڑھانے کے طریقے ہیں تاکہ ایران کو مذاکرات کے لئے تیار کیا جا سکے۔انھوں نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران بتدریج امریکا سمیت پانچ دوسری عالمی طاقتوں سے کئے گئے جوہری توانائی معاہدے سے باہر نکل رہا ہے۔

FOLLOW US