Saturday May 18, 2024

ہمارے پاس ایک ایسا میزائل ہے جو اگر چلا دیں تو ۔۔۔۔۔ پابندیوں اور دھمکیوں کے جواب میں ایران کا امریکہ کو ایسا جواب کہ پوری دنیا کو سانپ سونگھ گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر امریکی حکام نے فضائی دفاع کے میزائل سسٹم ’پیٹریاٹ‘ کو اپنے جنگی بحری بیڑے یو ایس ایس آرلنگٹن کے ہمراہ مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیا ہے۔یو ایس ایس آرلنگٹن جا کر خلیجِ فارس میں پہلے سے تعینات یو ایس ایس ابراہم لنکن سے جا ملے گا۔ پنٹاگون کا کہنا ہے کہ بمبار B-52 طیارے بھی قطر میں امریکی فوجی اڈّے پر اُتر گئے ہیں۔ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ یہ فوجی تعیناتیاں ایران کی جانب

سے خطے میں امریکی افواج کو لاحق خطرے کے پیشِ نظر کی جا رہی ہیں۔امریکہ نے ان دھمکیوں کی نوعیت سے متعلق بہت کم معلومات دی ہیں جنھیں ایران نے ’احمقانہ‘ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتیاں نفسیاتی جنگی حربہ ہیں جن کا مقصد ان کے ملک کو دھمکانا ہے۔ادھر ایران کے خبر رساں ادارے اثنا نے ایک سینیئر ایرانی عالم یوسف تباتبائی نژاد کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی بیڑے کو ’ایک میزائل سے تباہ کیا جا سکتا ہے۔‘جمعے کے روز دیے گئے ایک بیان میں پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتا لیکن واشنگٹن ’خطے میں امریکی افواج اور مفادات کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔‘بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہِ دفاع ایرانی حکومت کی سرگرمیوں کی قریب سے نگرانی کر رہا ہےاور کسی ممکنہ حملے کے پیشِ نظر فضائی دفاع کے میزائل سسٹم ’پیٹریاٹ‘ کو بھی تعینات کیا جا رہا ہے۔ یہ میزائل سسٹم بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور جدید جنگی طیاروں کی روک تھام کے لیے بنا ہے۔امریکی حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یو ایس ایس آرلنگٹن کو پہلے ہی خطے میں بھیجے جانے کا ارادہ تھا لیکن اس کی تعیناتی اس وقت اس لیے عمل میں لائی گئی ہے

FOLLOW US