Saturday May 18, 2024

کیا پولیس کے ہاتھو ں گرفتار یہ نوجوا ن وزیراعظم عمران خان کا صاحبزادہ ہے حقیقت کھل کر سامنےآگئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان اور سلمان لندن میں اپنی والدہ کے ہمراہ مقیم ہیں ۔اور عمران خان لندن جا کر اپنے دونوں صاحبزادوں سے ملاقات ضرور کرتے ہیں۔ دونوں نوجوان بھی اپنے والد سے ملاقات کےلئے پاکستان آتے ہیں اور بنی گالہ میں واقع اپنےوالد کی رہائشگاہ پرقیام کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش

کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوتا ہوا ایک نوجوان دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کا صاحبزاد ہ ہے ۔سوشل میڈیا پر کھلاڑی اور متوالے آمنے سامنے ہیں اور اس موضوع پر خوب بحث مباحثہ کر رہے ہیں تاہم اب اس تصویر کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ یہ تصویر اس آسٹریلوی نوجوان کی ہے جس نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں پر کیے گئے خونریز حملے کے بعد مسلمانوں ہی کے بارے میں انتہائی نامناسب بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر کے سرپر پریس کانفرنس ہی کئ دوران انڈہ دے مارا تھا۔جس کے بعد پولیس اس نوجوان کو گرفتار کر کے لے گئی تھی۔

FOLLOW US