Saturday May 18, 2024

ایرانی دھمکیوں کے پیش نظر امریکی بمبار طیارہ قطر پہنچ گیا

واشنگٹن: امریکا نے ایرانی دھمکیوں کے بعد اپنا بی-52 بمبار طیارہ قطر میں واقع اپنے فوجی کیمپ میں پہنچا دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ’وائٹ ہاؤس‘ کے حکم پر ایرانی دھمکیوں کے پیش نظر بمبار طیارہ قطر میں امریکی فوجی کیمپ میں پہنچادیا گیا ہے۔ طیارے ایک سے زائد ہیں تاہم طیاروں کی تعداد ظاہر نہیں کی گی۔ امریکی فضائیہ کی

جانب سے جاری کی گئی تصویر میں ایک بی-52 ایچ اسٹریٹوفورٹریس طیارے کو العودید ایئر بیس پر اترتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ دیگر طیارے خفیہ مقامات پر اتارے گئے ہیں۔ چند روز قبل ہی امریکا نے ایران کی غیر معمولی دھمکیوں کے بعد ’ابراہام لنکن ایئرکرافٹ کیریر اسٹرائیک گروپ‘ قطر بھیجنے کا اعلان کیا تھا تاکہ ایران کی ممکنہ جنگی کارروائی کا مقابلہ کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز ایران نے عالمی قوتوں کے ساتھ کیے گئے جوہری توانائی 2015 کی بعض شقوں سے دستبردار کرتے ہوئے جوہری توانائی کو ایٹمی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آزاد ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

FOLLOW US