Thursday January 23, 2025

غیر ملکی حسیناؤں کی پاکستان آمد کی سلسلہ جاری، مگر کل ایک ایسے ملک کی لڑکی شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی کہ دولہے میاں کی رشتہ دار خواتین ایک دوسرے کو معنی خیز اشارے کرتی رہیں

پھالیہ(ویب ڈیسک)فیس بک پر دوستی کے بعد پیار اور پھر شادی، پاکستانی نوجوانوں کا غیر ملکی حسیناؤں اور اپنے سے زیادہ عمر کی خواتین کے ساتھ شادیوں کا سلسلہ نہ رکا ، بلکہ اب میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق اپنا مستقبل روشن کرنے کے لیے دیگر ممالک کی خواتین کےساتھ رابطوں اور اسکے بعد انکے ساتھ شادیوں کا رجحان مزید بڑھ

چکا ہے ، سائوتھ افریقہ کی ہندو لڑکی پاکستانی لڑکے سے شادی کیلئے پھالیہ پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے نکاح کرلیا۔ گزشتہ روز مقامی وکیل میاں نصیر بابر ایڈووکیٹ کے دفتر میں راجہ اسد علی کی کاوش سےساؤ تھ افریقن ہندو لڑکی گیلن سائشنی نے اسلام قبول کر لیا، لڑکی کا اسلامی نام عنایہ حیدر رکھ دیا گیا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق فلپائن کی دوشیزہ روسالینڈو پانو گاو نے دنیاپورپہنچ کراسلام قبول کرکےنام عائشہ بی بی رکھ لیا اور نواحی گاوں چک نمبر 251/ڈبلیو بی کے رہایشی نوجوان محمدوسیم سےشادی کرلی ۔فلپائنی لڑکی کی آمد پر دنیا پور کے گاؤں کی خواتین اگرچہ خوش دکھائی دے رہی تھیں تاہم کئی شریر لڑکیاں ایک دوسرے کو معنی خیز اشارے کرتی رہیں اور فلپائنی دوشیزہ کی ناک اور آنکھوں کو مذاق کا نشانہ بناتی رہیں .

FOLLOW US