Sunday May 19, 2024

امریکہ بھارت میں مودی کی حکومت دوبارہ قائم کروانے کےلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگانے لگ گیا مولانا مسعود اظہر کے خلاف گھنائونا منصوبہ تیار

نیویارک (این این آئی) امریکا ایک بار پھر مودی سرکار کو خوش کرنے کیلئے سرگرم، سلامتی کونسل میں ناکامی کے بعد مولانا مسعود اظہر پر پابندی کے لئے ذیلی کمیٹی کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق انتخابات سے قبل امریکا نے مودی کو مولانا مسعود اظہر پر پابندی کا تحفہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ سلامتی کونسل میں ناکامی پر ذیلی کمیٹی کے پلیٹ فارم کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا۔ امریکا نے فرانس اور جرمنی سے مل کر مسعود اظہر کے خلاف ایک

اور قرارداد تیار کرلی ہے۔سلامتی کونسل کے اراکین سیاسی مفادات پر قرارداد کی حمایت سے گریزاں ہیں۔ ماہرین کا کہناتھا کہ سلامتی کونسل ذیلی کمیٹی کے فیصلے کیخلاف امریکی قرارداد سے غلط مثال قائم ہوگی۔

FOLLOW US