Sunday May 19, 2024

بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ مگ27 گر کر تباہ

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی مگ 27جودھ پور میں دوران پرواز گر کر تباہ ہوا۔ مگ 27معمول کی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا، ابھی تک طیارے کے گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ بھارتی مگ طیارے جنہیں ان کے اپنے وزراءاڑتے ہوئے کفن قرار دے چکے ہیں واقع ہی

کفن بنتے جارہے ہیں۔ آئے روز بھارت کا کوئی نہ کائی طیارہ گر کر تباہ ہو جاتا ہے ،ہفتے کے روز بھی بھارت اور اسرائیل کا مشترکہ طور پر بنایا گیا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے بھی بھارت 27تاریخ کو پاکستانی جہاز گرانے کی کوشش میں اپنے دو طیارے گنوا بیٹھا تھا جبکہ اسی دن بھارت کے اپنے میزائل کے ٹکرانے سے ان کااپنا ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تھا۔ اب اتوار کے روز بھی بھارت کا مگ 27طیارہ جودھ پور میں معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ طیارہ جودھ پور ہوائی اڈے سے اڑا تھا اور گڑگانہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ابھی اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

FOLLOW US