Sunday May 19, 2024

اسرائیل کسی غلط فہمی میں نہ رہے، حملے کیلئے میزائل حاصل کر لیے گئے

غزہ (نیوز ڈیسک ) حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ نے باور کرایا ہے کہ تنظیم قابض اسرائیلی دشمن کی طرف سے مسلط کی گئی ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔القسام بریگیڈ کے ایک عہدیدار نے الجزیرہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قیادت کی طرف سے جنگ کی تیاری کے تناظر میں پیشگی

میزائل حملے کی صلاحیت حاصل کی گئی ہے۔عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ القسام بریگیڈ کے جانثار اسرائیلی انتخابات سے قبل کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

FOLLOW US