Monday May 6, 2024

بھارتی شہریوں کی اکثریت مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کیا کہتی ہے امریکی ادارےکی رپورٹ نے مودی سرکا ر کی بچی کھچی عزت بھی مٹی میں ملا دی

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں قائم ایک تحقیقی ادارے Pewریسرچ کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ بھارتی شہریوں کی 55فیصد اکثریت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ایک بڑا مسئلہ قراردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحقیقی ادارے کے ایک سروے کے دوران 53فیصد افراد کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران کشمیر میں صورتحال ابتر ہوئی ہے ۔ تحقیق پلوامہ واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد تنازعہ کشمیر نے نریندر مودی کیلئے اہم انتخابی

مہم کی صورت اختیار کرلی ہے۔ تحقیقی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کی سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائیٹوں پر دانستہ طورپر حملے کے حوالے سے گمراہ کن اوربے بنیاد خبریں جاری کی گئی تھیں۔

FOLLOW US