Monday May 6, 2024

امریکی فضائیہ نے فوری طور پر اپنے بمبار طیاروں B1 کا پورا فلیٹ ہی گراؤنڈ کرنے کا حکم دیدیا، وجہ بھی سامنے آگئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی ائیرفورس نے ’ڈروگ چیوٹ سسٹم ‘ میں خرابی کی نشاندہی کے بعد حفاظتی انتظامات کے تحت بی ون بمبار طیاروں کا ایک بیڑا گرائونڈ کرنے کا حکم دیدیا۔اکنامک ٹائمز کے مطابق ڈروگ چیوٹ سسٹم پائلٹ کی نشست کیساتھ پیراشوٹ لگانے سے قبل درست رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ سی این این کے حوالے سے جریدے نے لکھا کہ ’

یہ احکامات جمعرات کو جاری کیے گئے ہیں اوربی ون میں سے کسی ایک طیارے کو بھی اڑان کی اجازت نہیں ، یہ احکامات باضابطہ طورپر نہیں بلکہ تکنیکی طورپر دیئے گئے ہیں اور ہر طیارے کو معائنے کے بعد واپس آپریشنز میں جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ دوسری طرف خبررساں ایجنسی ’آئی این پی ‘ کے مطابق امریکی ائیرفورس کے گلوبل سٹرائیک کمانڈ کے کمانڈر کی طرف سے جاری ہونیوالے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ان طیاروں کے سسٹم میں معمول کی جانچ پڑتال کے دوران کچھ نقائص نظر آئے تھے، اس لیے پیشگی احتیاطی اقدامات کے طور پرگرائونڈ کیا گیا ہے، ٹکنیشنز پورے سسٹم کی مکمل جانچ پڑتال کریں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ حفاظتی طورپرطیاروں کو گرائونڈ کرنے سے ٹیکنیشنز کو ہر طیارے کی دیکھ بھال اور مرمت کیلئے وقت مل جائے گا، جب یہ جانچ پڑتال مکمل ہوجائے گی اور تکنیکی مسائل حل ہوں گے تو طیارے واپس اپنے آپریشنز پر پہنچ جائیں گےتاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ طیاروں کی جانچ پڑتال میں کتنا وقت لگے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کے تمام 61 بمبار طیارے اس وقت امریکہ میں ہی موجود ہیں اور اس لیے ان تازہ اقدامات

سے آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ بی۔1bلانسر ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا سپرسانک روایتی بمبار ہے جو امریکی ائیرفورس میں1985سے خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ 2018 میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اطلاعات پر بھی مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کے لیے استعما ل کیا گیا۔

FOLLOW US