Sunday May 19, 2024

بھارت خلا کو گندا نہ کرے۔۔۔ بھارت کے خلا میں سیٹلائٹ مار گرانے کے دعوے پر امریکہ کا سخت ردعمل

واشنگٹن (ویب ڈیسک) مودی سرکارنے الیکشن جیتنے کے لیے اینٹی میزائل تجربے کا تھیٹر تو لگا لیا لیکن امریکا نے خلا کو گندا کرنے پر بھارت کو تنبیہ کی ہے اور ناسا نے بھی خبردار کیا ہے کہ اس تجربے کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابات سے پہلے اینٹی میزائل ٹیکنالوجی

حاصل کرنے کا ایک اور شوشہ تو چھوڑ دیا لیکن امریکا کی طرف سے نہ صرف تجربے پر تشویش ظاہر کی گئی بلکہ اس کے نتائج سے خبردار بھی کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹک شیاہن نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ خلا کو آلودہ نہ کرے۔خلا تمام انسانوں کی مشترکہ ملکیت ہے جس کو اینٹی میزائل تجربے جیسے اقدامات سے آلودہ نہیں کیا جانا چاہئیے۔پیٹرک شیاہن کا کہنا تھا کہ انسانوں کا خلا پر انحصار بڑھ رہا ہے اس لیے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔دوسری جانب امریکی ائیر سپیس کمانڈ کے وائس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل تھامس نے ایوان نمائندگان کو آگاہ کیا ہے کہ بھارتی تجربے کے نتیجے میں ملبے کے 270 ٹکڑے وجود میں آئے ہیں اور ان کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ناسا کے سربراہ نے کمیٹی کو بتایا کہ خلائی ملبہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ایک دفعہ ملبہ پھیل جائے تو اس کو سمیٹنا نا ممکن ہو ہوتا ہے۔خیال رہے گذشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا تھا کہ بھارت نے میزائل ٹیسٹ کے دوران نچلی مدار کے سیٹلائٹ کو تباہ کردیا ہے جس کے بعد وہ عالمی سطح پر اس صلاحیت کا

حامل چوتھا ملک بن گیا ہے۔2016 کے بعد ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے اپنے پہلے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’یہ بھارت کے لیے فخر کا لمحہ ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’بھارت نئے اپنا نام خلائی سپر پاورز کی فہرست میں شامل کرلیا ہے اور اب تک یہ کام بھارت کے علاوہ صرف 3 ممالک کرسکی ہیں‘۔سیٹلائٹ مدار میں 300 کلومیٹر پر تھا جب اسے تباہ کیا گیا۔نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ ’یہ مشن انتہائی پر امن تھا اور اس کا مقصد جنگ کی فضا پیدا کرنا نہیں تھا۔

FOLLOW US