Saturday July 27, 2024

توبہ استغفار! مسجد الحرام میں بیٹھی یہ خواتین تاش کھیل رہیں؟؟یہ کون ہیں؟؟ حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برقع میں ملبوس 4 خواتین فرش پر بیٹھی آرام سے تاش کے پتوں سے کھیل رہی ہیں۔ تاش کے پتے کھیلنے والی چاروں خواتین سیاہ رنگ کے برقع میں ملبوس ہیں جس وجہ سے ان کے چہرے دکھائی نہیں دے رہے۔ تصویر میں دیگر نقاب اور برقع پوش خواتین و احرام میں ملبوس مرد حضرات کو بھی فرش پر بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔واٹس ایپ، ٹویٹر اور فیس بک پر گذشتہ 3 دن میں ان 4 خواتین کی تصاویر دنیا بھر میں شیئر کی گئیں۔ جو حرم شریف کے جنوبی صحن میں تاش کھیلنے میں

مصروف تھیں۔ تاہم اب اس حوالے سے سعودی حکام کا مؤقف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حرم انتظامیہ میں رہنمائی کے شعبے میں کام کرنے والے اہلکار نے خواتین کو تنبیہ کرتے ہوئے باور کرایا کہ حرم کے صحن میں ان کا تاش کھیلنا اس مقام کی تقدیس کے خلاف ہے۔ یہ سن کر خواتین نے تاش کھیلنا بند کر دیا اور عمرہ کی ادائیگی میں مصروف اپنے بقیہ اہل خانہ کا انتظار کرنے لگیں۔

FOLLOW US