جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے غیر ملکی سائنس دانوں اور ماہرین ِ صحت کو مفت ویزے جاری کرے گا ۔ اخبار خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں بہتر ٹریک ریکارڈ کے حامل ماہرین کو مفت ویزے جاری کیے جائیں گے اور اس سے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہرین سعودی عرب میں شعبہ صحت میں کام کے لیے راغب ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی صحت کونسل کے سیکریٹری جنرل احمد العامری کا کہنا
ہے کہ اس اقدام کا مقصد مملکت کے شعبہ صحت کو مزید بہتر بنانا ہے۔ سعودی مملکت میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اس وقت مختلف اصلاحات پر عمل درآمد کیا جارہا ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف غیرملکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔