Tuesday September 17, 2024

مسافر طیارہ گرکرتباہ۔۔۔66افراد جاں بحق

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صوبے اصفہان میں مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا، طیارے میں عملے سمیت 66 افراد سوار تھے۔ایرانی میڈیا کے مطابق آسمان ایئرلائنزکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے تہران ایئرپورٹ سے اڑا اور 20 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اے ٹی آر 72 مسافر طیارہ تہران سے ایران کے شہریوساج جا رہا تھا۔عینی شاہد نے

میڈیا کو بتایا کہ آسمان ایئرلائنزکا مسافرطیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوا۔دوسری جانب ایران کے شہربوئیراحمد کے گورنرنے طیارہ حادثے کی تصدیق کردی۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی ہیلی کاپٹرخراب موسم کے باعث جائے حادثہ پرلینڈ نہیں کرسکا۔

FOLLOW US