Friday October 11, 2024

بھارتی مسلمانوں کو پاکستان یا بنگلہ دیش منتقل ہونےکا حکم

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک اور رہنما نے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی رہنما ونے کٹیار نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان یا بنگلہ دیش منتقل ہو جائیں ۔ ونے کٹیارنے مسلمانوںپر الزام لگایا ہے کہ وہ بھارت کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کررہے ہیں اس لئے بھارت میں ان کےلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ادھر مسلمان رہنمائوں نے کٹیار کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کو پاکستانی کہنے پر ونے کٹیار کو سزاملنی چاہیے ۔ واضح رہے کہ موجود حکمران جماعت بی جے پی نے اپنے دور اقتدار میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو شدید عدم تحفظ میں مبتلا کر رکھا ہے۔

FOLLOW US