Friday January 3, 2025

شمالی کوریا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کامنہ توڑ جواب،چین نے اپنے خطرناک ترین ہتھیارکا کامیاب تجربہ کرلیا، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

بیجنگ (این این آئی)چین نے زمینی میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا۔چینی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے درمیانے فاصلے تک بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا اس نے اپنے مقررہ اہداف حاصل کر لئے ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ دفاعی نوعیت کا تھا اور

اس کا مقصد کسی خاص ملک تک میزائلوں کی رینج بڑھانا نہیں تھا۔چین کی جانب سےیہ تجربہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضاف ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے جنوبی کوریا میں ’تھاڈ‘ نامی میزائل دفاعی نظام نصب کر رکھا ہے جس کو چین اپنی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں بھی شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو امریکا کے لئے خطرہ قرار دیا تھا۔

FOLLOW US