شام کے صدر بشارالاسد اب امریکہ کے حملے کا نشانہ بننے والے ہیں۔۔ ٹرمپ کی فوج کے اہم کمانڈر نے صاف صاف بتا دیا

   
   

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )ایک سینئر امریکی عہدے دار نے کہا ہے کہ شام میں نئے کیمیائی حملے ہونے کے الزامات کے بعد ان کے ملک کی وہاں فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔مذکوہ عہدے دار نے بتایا کہ بشار الاسد کی حکومت اور داعش تنظیم کی جانب سے “کیمیائی ہتھیاروں” کا استعمال جاری ہے۔یہ بیان سیرین اور کلورین کے نئے حملوں کے بارے میں

رپورٹیں سامنے آنے کے بعد جاری ہوا ہے۔ اس حوالے سے دمشق کے مشرق میں محصور شہر دوما پر کیمیائی حملے کی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی۔امریکا میں نمایاں عہدے داران نے بتایا کہ اگر ضرورت ہوئی تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ شامی فوج کے خلاف ایک اور عسکری کارروائی کے لیے تیار ہے تا کہ اسے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے باز رکھا جا سکے۔ایک عہدے دار نے اپنا نام ذکر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ اگر عالمی برادری کی جانب سے بشار الاسد پر دباؤ جلد از جلد نہ بڑھایا گیا تو شامی کیمیائی ہتھیار پھیل جائیں گے اور شاید امریکا تک بھی پہنچ جائیں۔ادھر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوورٹ نیکہا کہ امریکا کو اس رپورٹ پر “انتہائی تشویش” ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شامی فورسز نے حال ہی میں مشرقی غوطہ پر حملوں میں کلورین گیس کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے سب سے بڑے گروپ “المرصد” نے بتایا ہے کہ “بشار حکومت نے جمعرات کو صبح سویرے مشرقی غوطہ میں دوما شہر کے اطراف چار میزائل داغے جن کے سبب 3 افراد دم گھٹنے کا شکار ہو گئے۔ تینوں افراد کو ہسپتال میں دو گھنٹے تک علاج کی فراہمی کے بعد فارغ کیا گیا۔المرصد کے مطابق “مقامی آبادی کے لوگوں نے بشار کی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے کلورین گیس پر مشتمل میزائلوں سے انہیں نشانہ بنایا۔مارچ 2011 میں شام میں انقلابی تحریک شروع ہونے کے بعد سے بشار حکومت پر کئی بار کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان میں اگست 2013 میں دمشق کے قریب ہونے والے ایک حملے میں سیکڑوں شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ 4 اپریل 2017 کو شامی حکومت کی فضائیہ نے خان شیخون کے علاقے میں حملہ کیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 28 بچّے شامل ہیں۔اس وحشیانہ کارروائی کے جواب میں دو امریکی بحری جہازوں نے شام کے وسط میں واقع الشعیرات کے فضائی اڈّے پر توم ہوک میزائلوں کی بارش کر دی۔واضح رہے کہ دیگر کئی مبصرین کی طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنی انتخابی مہم کے دوران اس بات پر سابق صدر باراک اوباما کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ انہوں نے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود اس پر کاری ضرب نہیں لگائی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
”آپ قابل احترام ہیں لیکن بیٹھ جائیں“اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوران سماعت عمران خان کو بات کرنے سے روک دیا
دہشتگردی کے مقدمات: سی ٹی ڈی نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا
آنے والا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کیلئے فیصلہ کن ثابت ہو گا، عمران خان سیاسی مخالفین کے اوسان پر سوار ہیں،اسد عمر
عمران خان کا کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ
’ہمارا وجود ختم ہو رہا ہے اب یا عمران خان رہے گا یا ہم‘ عمران خان نے اس سٹیج پر لاکھڑا کیا اور یہ اس کا قصور ہے۔ رانا ثناءاللہ
اسٹیبلشمنٹ نے طے کیا ہوا ہے کہ عمران خان کو نہیں آنے دینا، میں سوال کرتا ہوں کہ کیا جن کو بٹھایا ہوا ہے وہ ملک سنبھال سکتے ہیں؟چیئرمین پی ٹی آئی
میں زمان پارک میں ہی موجود رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے
میرا دل کہہ رہا ہے مینار پاکستان پر آج ہونیوالا جلسہ پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دے گا: عمران خان
ملک اس وقت مارشل لاء کی طرف بڑھ رہا ہے، عمران خان کی برطانوی صحافی سے گفتگو


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
سب سے طویل اور سب سے مختصر روزہ کس ملک میں ہو گا؟
ایک آدمی کی3 شادیاں، 18بچےاورآگے سے بچوں کے بھی بچے، مردم شماری والے چکرا گئے
یہ تو بوڑھی ہیں ۔۔ 37 سالہ شخص نے 70سالہ بزرگ خاتون سے شادی کیوں کی جو دلہن دلہا وائرل ہوگئے؟ دلچسپ کہانی
عالمی تاریخ کے 10 مہلک ترین زلزلے، کب کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟
کوئٹہ کے شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش،ایک اورشادی کی خواہش،زوجہ کی تلاش جاری
زیادہ بال کس چیز کی نشانی؟ سائنس نے جسم پرگھنے بال والوں کو خوشخبری دے دی

سپورٹس
پاکستان کو تاریخی شکست دے کر افغان کپتان راشد خان کا بیان سامنے آگیا
پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست، افغانستان نے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دے دیا
پاکستان کا ورلڈکپ 2023 کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پرکھیلنے کا امکان
جنوبی افریقہ نے ایک میچ میں دو عالمی ریکارڈ بنا کر ویسٹ انڈیز سے تاریخی فتح اپنے نام کرلی
یہاں سے جب شکست ہوتی ہے تو بھارتی عوام آپے سے باہر ہو جاتے ہیں اور ان کے خوفزدہ ہونے کی وجہ یہی ہے: سابق کرکٹرعمران نذیر

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy