Wednesday September 17, 2025

” اگر عمران خان ویرات کوہلی کوگلے لگانا چاہیں تو کیا کوہلی عمران خان کی طرف اپنی یہ چیز کرکے کھڑے ہوجائیںگے” سدھو نے بھارتی وزیر دفاع کے اعتراض کا ایسا جواب دے دیا کہ آپ کی زور دار ہنسی چھوٹ جائے گی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کرکٹر اور موجودہ بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی وزیردفاع کی جانب سے جنرل باجوہ سے گلے ملنے کے خلاف دیے گئے بیان پرجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمرا ن خان ویرات کوہلی کو گلے ملنا چاہیں تو کیا ویرات کوہلی ان کی طرف اپنی پیٹھ کر لیں گے ۔ سدھو نے مزید کہا کہ آپ پاکستان اور بھارت کا میچ ہے ۔ کیا دونوں ملکوں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے منہ موڑ کر کھڑے ہوں گے ۔ جنرل باجوہ سے گلے ملنا خیر سگالی کے جذبےکا اظہار تھا ۔
وہ اس وقت گرو نانک کی بات کر رہے تھے۔سدھو کا کہنا تھا کہ ان کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات ہوئی جنہوں نے کرتار پور راستہ کھولنے کے لیے پاکستان سے باضابطہ درخواست تیار کروائے جانے کا بتایا ہے۔