Tuesday September 17, 2024

ترکی پر راکٹوں سے حملہ ہو گیا۔۔ کئی لوگ خون میں لت پت ہو گئے۔تعداد بڑھنے کا خدش

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشت گرد تنظیم ”پی کے کے” کی طرف سے شام سے ترک ضلع قلیس پرداغے گئے راکٹس کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے شہر قلیس کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے دہشتگرد تنظیم ”پی کے کے” کی جانب سے داغے گئے راکٹوں میں سے 2راکٹ ایک مکان اور ریستوران پر آن گرے جس کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی

ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترک سکیورٹی فورسز نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

FOLLOW US