Saturday December 21, 2024

ریاض میں شاہ خالد ہوائی اڈے پرحملے کا دعویٰ

صنعاء یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کیلئے سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد نے حوثی باغیوں کی جانب سے الریاض کے شاہ خالد ہوائی اڈے پر حملے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان

میں کہا کہ بعض ذرائع ابلاغ میں من گھڑت افواہیں شائع ہوئی ہے کہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی دارالحکومت الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے شاہ خالد ہوائی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کا دعوی بے بنیاد ہے تاہم ایران نواز یمنی باغیوں نے ایک بیلسٹک میزائل داغا جو صحرا میں ویران علاقے میں گرا ہے۔کرنل المالکی نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گرد ذرائع ابلاغ کے ذریعے شہری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے اپنے جرائم کا خود ہی اعتراف کررہے ہیں۔ حوثیوں کی طرف سے یمن کے اندر اور سرحد پار کارروائیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہیں۔

FOLLOW US