Thursday October 31, 2024

کینیڈین وزیر اعظم بھی عمران خان کے مداح نکلے ایسا نعرہ لگا دیا کہ پاکستانیوں کو خوشگوار حیرت کا جھٹکا لگ جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین وزیر بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی انتخابات میں برتری کے بعد پہلی تقریر کے مداح نکلے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی کئی شخصیات نے عمران خان کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی،وہیں اب کینیڈا کے وزیر امیگریشن کی بھی ایک ویڈیو

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ عمران خان کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال ہم ٹی وی ایوارڈز کا انعقاد کینیڈا میں ہوا ہے جہاں پاکستان سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر کینیڈا کے وزیر امیگریشن بھی احمد حسین بھی وہاں موجود تھے۔ ایوارڈز کی تقریب میں شائقین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان میں رواں سال ہوے والے انتخابات کو شاندار قرار دیا ہے۔ احمد حسین نے کہا کہ میں نے متوقع نئے وزیر اعظم پاکستان کی پہلی تقریر سنی اور میں اس سے بے حد متاثر ہوں۔انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور تجارت شروع کرنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔احمد حسین نے اس دوران کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا، جبکہ انہیں کینیڈا میں امن و سکون سے زندگی گزارنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا جسے سن کر شائقین جھوم اٹھے۔

FOLLOW US