Wednesday November 6, 2024

خوش آمدید عمران خان! بھارت نے بھی عمران خان کی حکومت کے خصوصی پیغام جاری کردیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) خوش آمدید عمران خان! بھارت نے بھی عمران خان کی حکومت کے خصوصی پیغام جاری کردیا..بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں پاکستان کی نئی حکومت محفوظ اورپرامن ایشیا کیلیےکام کرےگی۔۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت خوشحال اورترقی پسند پاکستان دیکھنے کا خواہاں ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن

 

2018ءکے نتیجے میں ملک بھر سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے جس کے بعد تحریک انصاف حکومت بنانے کی واضح پوزیشن میں آچکی ہے۔ عمران خان نے26 جولائی کو اکثریت حاصل ہوجانے کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی پالیسی پر بھی روشنی ڈالی۔ پاک بھارت تعلقات اور کشمیر کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں وہ پاکستانی ہوں جس کی سب سے زیادہ ہندوستان میں واقفیت ہے۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے درمیان بڑاایشو کشمیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی لیڈرشپ ہمارے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے توہم بھی تیار ہیں۔۔بھارت ایک قدم ہماری

 

طرف آئے ہم دوقدم آگے بڑھیں گے۔ ہم غربت ختم کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کریں۔۔عمران خان نے بھارت کوغربت میں کمی کیلئے تعلقات بہتر کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔تاہم بھارت کی جانب سے بھی عمران خان کے نام خیر سگالی کا پیغام بھیج دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے جاری کئیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ امید کرتے ہیں پاکستان کی نئی حکومت محفوظ اورپرامن ایشیا کیلیےکام کرےگی۔۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت خوشحال اورترقی پسند پاکستان دیکھنے کا خواہاں ہے۔امید کرتے ہیں پاکستانی حکومت جنوبی ایشیاکودہشتگردی،تشدد سےپاک کرنے کیلیے کام کرے گی۔

FOLLOW US