نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے نئی افغان پالیسی ترتیب دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعلقات کا بھی از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ افغانستان کے حوالے سےنئی امریکی پالیسی زیر غور ہے جس میں پاکستان سے تعلقات کا معاملہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں جنگجوئوں کے خلاف لڑائی میں کسی اہم پیشرفت کے حوالے سے خاصے مایوس ہیں اور وہ اس حوالے سے
پاکستان کےکردار پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔ ایسی صورتحال میں امریکہ کی جانب سے افغانستان اور پاکستان کے حوالے کوئی سخت پالیسی سامنے لاسکتا ہے۔