Friday June 14, 2024

فٹ بالروں سے تعلقات قائم کرکے حاملہ ہونے کا مشورہ دینے والی برگر کمپنی پر انگلیاں اٹھا دی گئیں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی سوشل میڈیا پر روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کےموقع پر برگر بنانے والی ایک کمپنی کی جانب سے بنائے گئے ایک اشتہار پر شدید تنقید کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے جس میں خواتین کو فٹ بالروں سے جنسی تعلقات قائم کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ اور اس پر بھاری انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اشتہار میں خواتین کو

اکساتے ہوئے کہاگیا ہے کہ فٹ بالروں سے حاملہ ہونے کی صورت میں انھیں 45ہزار ڈالر اورزندگی بھر ووپر برگر بالکل مفت ملیں گے ۔ ایسی خواتین جو فٹ بال کے بہترین جین حاصل کر لیں گے، مستقبل کی کامیاب روسی نسل کو یقینی بنائیں گی۔‘‘اس آن لائن اشتہاری پوسٹ کا اختتام ان الفاظ پر ہوتا تھا، ’’ نکل پڑیے، ہمیں آپ پر اعتبار ہے۔‘اس اشتہار پر سوشل میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب سےشدید تنقید سامنے آنے کے بعد برگرکنگ نے یہ اشتہار ختم کر دیا ہے۔ برگرکنگ کی جانب سے اس حوالے سے معذرت کرتے ہوئے کہا گیا، ’’ہم اپنے بیان پر معافی چاہتے ہیں۔ یہ جذبات مجروح کرنے والا معاملہ بن گیا تھا۔‘‘؎

 

FOLLOW US