Tuesday May 21, 2024

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی 21سالہ بیٹی ایک مسلمان لڑکے کے عشق میں گرفتار شادی کے معاملات بھی آگے بڑھ گئے، وہ خوش قسمت کون ہے،جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے بارے میں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہےکہ ان کے پاس کتنی دولت ہے۔ یہ کہہ دینا ہی کافی ہے کہ اس وقت وہ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو ان کی 21سالہ خوبصورت بیٹی جینیفر گیٹس کسی لاٹری ٹکٹ سے کم نہیں ہے ۔ کیونکہ وہ جس بھی نوجوان کے نصیب میں

یہ بھی پڑھیں:  “میرے والد اور خاندان کےخلاف یہ کتاب شائع ہوئی تو میں قانونی کارروائی کروں گی” عمران خان کی مبینہ ناجائز بیٹی ۓٹائرین وائٹ نے ریحام خان کو دھمکی آمیز پیغام بھیج ڈالا کپتان اور تحریک انصاف کےلئے نیا پنڈورا باکس کھل گیا، حیران کن صورتحال

لکھی ہے ۔ وہ یقینی طورپر اپنے ہونے والے سسر کی دولت کے ایک بڑے حصے کا مالک بننے والا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جینیفر مصر سے تعلق رکھنے والے ایک 26سالہ نوجوان نائل نصار کے عشق میں بری طرح گرفتار ہوچکی ہیں اور اسی سے شاد ی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ فرانسیسی اخبار کے مطابق بل گیٹس کی 21 سالہ بیٹی جو ان دنوں پیرس میں ہارس جمپنگ کے ایک مقابلے میں شریک ہیں 26 سالہ مصری نوجوان پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔نائل نصّار کے والدین کا تعلق مصر سے ہے اور نائل نے اپنا بچپن کویت میں گزارا جہاں اس کے والد کام کرتے تھے۔اس مصری نوجوان کو دیوانگی کی حد تک گٴْھڑ سواری سے محبّت ہے۔ وہ کئی عالمی مقابلوں میں بھی حصّہ لے چکا ہے۔ بالخصوص 2009 کے بعد جب اس کا خاندان کیلیفورنیا منتقل ہو گیا۔ نائل نصار کیلیفورنیا کی اسٹیمفورڈ یونی ورسٹی میں ایڈمنسٹریشن اور اکنامکس کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔اس کے علاوہ وہ پیشہ ورانہ سطح پر گٴْھڑ سواری بھی کرتا ہے۔ نائل اپنی مادری زبان عربی کے علاوہ کئی دیگر زبانوں پر بھی دسترس رکھتا ہے جن میں انگریزی اور فرانسیسی شامل ہیں۔گزشتہ فروری میں نائل نصار نے ہارس جمپنگ کی عالمی چیمپیئن شپ کے سلسلے میں ویلنگٹن میں ہونے والا راؤنڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس نے چیمپین شپ کا مرکزی راؤنڈ بنا کسی غلطی کے مکمل کیا۔فرانسیسی اخبار کے مطابق گٴْھڑ سواری کے عشق نے مصری نوجوان اور بل گیٹس کی بیٹی کو اکٹھا کر دیا اور غالبا دونوں چاہنے والے جلد ہی ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدہ رشتے میں منسلک ہونے کا اعلان بھی کر دیں۔

Image result for nayel nassar jennifer gates

Image result for nayel nassar jennifer gates

FOLLOW US