Tuesday April 30, 2024

ایک 16سال کی لڑکی کے پیٹ میں تکلیف شروع ہو گئی،ماں نے ڈاکٹر کو دکھایا تو وہ حاملہ نکلی ، اس کا چھوٹا بھائی کیا شرمناک حرکتیں کرتا رہا، پولیس اہلکاربھی شرم سے پانی پانی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جنسی درندگی اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی ہے ۔ باہر تو باہر اب تو بھارتی لڑکیاں اپنے گھر کی چار دیواری میں بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ممبئی کی رہائشی ایک 16سالہ لڑکی کو پیٹ میں درد اٹھا ۔ ڈاکٹر کو دکھایاگیا تو ایک ایسا انکشاف ہو گیا کہ اس کی والدہ کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا ہی لگ گیا ۔ بھارتی عدالت نے

گاوں کموتھے کے رہائشی 14 سالہ لڑکے کو اپنی 16 سالہ بہن کے ساتھ ریپ اور اسے حاملہ کرنے کے الزام میں بچوں کی جیل منتقل کردیا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس آفیسر سب انسپکٹر پارشورام بھاتوسے کا کہنا تھا کہ ’ملزم اپنے موبائل پر پورن ویڈیوز دیکھنے کا عادی تھا اور اس نے جنسی تسکین حاصل کرنے کے لیے اپنی بڑی بہن کو نشانہ بنایا‘۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت والدین مکان کے گراو¿نڈ فلور پر قائم دکان میں ہوتے تو ملزم اور اس کی بہن اپنے مکان کی پہلی منزل پر ہوتے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے کے حوالے سے والدین کو اس وقت معلوم ہوا جب وہ اپنی بیٹی کو پیٹ میں درد کے باعث علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے۔جہاں ڈاکٹر نے لڑکی کا چیک اپ کیا اور بتایا کہ وہ حاملہ ہے، اس کے علاوہ خون کے حاصل نمونے کے ٹیسٹ میں بھی تصدیق ہوئی کہ لڑکی 2 ماہ کی حاملہ ہے۔پولیس افسر نے مزید بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی رکن ہیں جنہوں نے کم عمر لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا۔جس کے بعد خاتون پولیس اہلکاروں نے لڑکی سے تفتیش کی، متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی گزشتہ 2 ماہ سے اس کے ساتھ ریپ کررہا ہے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 14 سالہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور عدالتی حکم پر اسے بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا

FOLLOW US