Tuesday April 30, 2024

بیوی نے فیس بک پر ایسی غیر اخلاقی حرکتیں کرنا شروع کر دیں کہ اس کے شوہر کو نوکری سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق فرضی فیس بک اکاونٹ بناکر کمپنی کے مالک اور ساتھ کام کرنیوالوں کو غیر اخلاقی تصاویر بھیجنے کے الزام میں ایک نوجوان کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔۔پولیس ذرائع کے مطابق ابھیشیک 2014 سے گڑگاوں میں قائم نجی کمپنی میں ملازمت کررہا تھا ۔ 2011 میں اس کی شادی ہوئی لیکن شادی کے کچھ دنوں بعد میاں بیوی میں نااتفاقی پیدا ہوجانے سے دونوں علیحدگی کی زندگی گزار رہے ہیں۔2016 میں بیوی نے ابھیشیک کے نام سےفرضی فیس بک اکاونٹ بنایا۔ اس میں شوہر کی فوٹولگائی پھر فرضی آئی ڈی کے ذریعے

شوہر کی کمپنی کے ملازمین اور سینیئر عہدیداروں کو غیر اخلاقی میسج اور تصاویر پوسٹ کئے۔ نوجوان نے بتایا کہ بیوی کی اس حرکت کے باعث اسے کمپنی نے نوکری سے برخاست کردیاجس کی شکایت اس نے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی۔ایس ایچ او انسپکٹر چندر پرکاش نے بتایا کہ شکایت درست پائی جانے پر بیوی کیخلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی

FOLLOW US