Tuesday April 30, 2024

لشکر طیبہ کی بنارس میں کاشی وشو ناتھ مندر سمیت کئی اہم بھارتی مقامات اڑانے کی دھمکی بھارت مبینہ خط سامنے لے آیا،سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

وارانسی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے کہا ہے کہ لشکر طیبہ نے بنارس کے کاشی وشوناتھ مندر سمیت یوپی کے دیگر کئی مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی، خفیہ ایجنسیاں اس خط کی حقیقت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات میں مصروف ہیں،اہم مقامات پر سیکورٹی فورسز کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے کہا ہے کہ

تنظیم لشکر طیبہ نے بنارس کے کاشی وشوناتھ مندر سمیت یوپی کے دیگر کئی مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ اس کے بعد وارانسی سمیت یوپی کے کئی اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ گزشتہ دنوں دھمکی آمیز خط گورداس پور کے ڈی آ ر ایم کو بھیجا گیا تھا اس کے بعد آئی بی نے یوپی کے ڈی جی پی کو خط تحریر کرکے ریاست میں ہائی الرٹ جاری کرنے کیلئے کہا ۔لشکر طیبہ جموں و کشمیر علاقے کے کمانڈر مولانا ابو شیخ کے نام سے ارسال شدہ خط میں تحریر تھا کہ کاشی وشوناتھ مندر، متھرا کے کرشن جنم استھان سمیت کئی اہم ریلوے اسٹیشنوں کو 6سے 8اور 10جون کو دھماکوں سے اڑا دیا جائیگا۔اس خط کے ملنے کے بعد آئی بی نے ڈی جی پی اور یوپی کی وزارت داخلہ کو آگاہ کیا۔ دوسری جانب خفیہ ایجنسیاں اس خط کی حقیقت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات میں مصروف ہیں۔ریاست کے ڈی جی آنند کمار نے تمام مندروں اور ریلوے اسٹیشنوں پر گشتی سیکیورٹی فورس میں اضافہ کرتے ہوئے ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت دی ۔ تمام پولیس اسٹیشنوں کے اہلکاروں کو اہم مذہبی مقامات کی خصوصی نگرانی کا حکم جاری کرتے ہوئے خفیہ یونٹ کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

FOLLOW US