Friday May 17, 2024

اب ہم یہاں زوردار حملہ کرنے والے ہیں ترکی نے بڑا اعلان کر دیا، عالمی طاقتیں بھی ششدر

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک نائب وزیر اعظم بیکر بوزداع نے کہا ہے کہ ترکی کسی بھی وقت قندیل پر حملہ کر سکتا ہے،ترکی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے درپے ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جہاں کہیں بھی دہشت گرد ی سے ترکی کو خطرہ لاحق ہو گا وہ مقام ترکی کے لیے ایک ہدف ہو گا۔نائب وزیر اعظم و حکومتی ترجمان بیکر بوزداع نےعراق کے قندیل علاقے میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف ترک مسلح افواج کی ممکنہ کاروائی کے حوالے سے کہا ہے کہ “کسی بھی وقت کچھ ہو سکتا ہے۔”جناب بیکر بوزداع نے 24 جون

کے صدارتی انتخابات عنقریب آنے کے وقت آخری بار منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے ترکی کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو بیان کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ہم قندیل میں بھی آپریشن کر سکتے ہیں، جہاں کہیں بھی دہشت گرد ی سے ترکی کو خطرہ لاحق ہو گا وہ مقام ترکی کے لیے ایک ہدف ہو گا۔

FOLLOW US