Friday May 17, 2024

ایک ہی خاندان کے 12افراد کو قتل کر دیا گیا ، انتہائی لرزہ خیز رپورٹ

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوں نے ایک ہی خاندان کئے کم سے کم 12 افراد کو موت کو قتل کردیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق صلاح الدین گورنری کے ڈپٹی گورنر عمار حکمت نے بتایا کہ یہ واقعہ شمالی بغداد میں الفرحاتیہ کے مقام پر پیش آیا۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ داعشی

یہ بھی پڑھیں:  سعودی عر ب کے ایک انتہائی دولت مند شخص کی بیٹی گھر سے بھاگ کر بھارت آپہنچی اس نے اتنا بڑا قدم کس لڑکے کی خاطر اٹھایا، لڑکی کے باپ نے کیا کیا، حیران کن خبر

دہشت گردوں نے پورے خاندان کو اجتماعی طورپر قتل کیوں کیا ہے۔عراقی انٹیلی جنس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ ابھی یہ تصدیق نہیں کرسکتے کہ آیا مقتول خاندان کسی پولیس افسر کا ہے تاہم صلاح الدین اور دیگر صحرائی علاقوں میں داعش کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات آتی رہی ہیں جو اس علاقے میں چھپ کر دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عراقی فوج کا دعوی ہے کہ اس نے داعش کے جنگجوں کے خلاف آپریشن کلین سویپ مکمل کرکے ملک سے داعش کا خاتمہ کردی ہے تاہم داعشی جنگجو اب بھی وقفے وقفے سے حملے کرتے رہتے ہیں۔

FOLLOW US