Tuesday May 21, 2024

مئیرلندن صادق خان کے بارے میں انتہائی نازیبا الفاظ اداکرنے کو عبرت کا نشان بنا دیا گیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی قدامت پسند حکمراں جماعت کنزر ویٹیو پارٹی نے اپنے ایک سینیر رکن کے خلاف لندن کے میئر صادق خان کے خلاف نازیبا الفاظ میں تبصرہ کرنے پر کارروائی شروع کردی ہے۔برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جماعت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ سٹیفن ارڈلی کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ان

پر لندن کے میئر کے خلاف نا مناسب الفاظ کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ارڈلی پرالزام ہے کہ اس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ ایک بیان میں صادق خان کو لندن کا میئر منتخب کرنے پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ صادق خان کو میئر بنانے والے اندھے ہیں۔اس بیان کے بعد کنزر ویٹیو پارٹی کے اندر سے اسٹیفن ارڈلی کے خلاف کارروائی کے لیے سخت دبا تھا اور ان کے الفاظ کو جماعت میں اسلام فوبیا کے شکار عناصرکے بیان کے طورپر لیا گیا تھا۔برطانیہ کی سپریم اسلامک کونسل نے بھی برطانوی وزیراعظم اور کنزر ویٹیو پارٹی کی سربراہ تھریسا مے سے ایک کھلے مکتوب میں سٹیفن ارڈلی کے خلاف آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا اور ملک میں اسلام فوبیا کے تیزی کیساتھ پھیلنے اور مسلمانوں کے خلاف نسلی امتیازپر مبنی رویے کے خاتمے پر زوردیا گیا۔

FOLLOW US