Friday May 17, 2024

سعودی عر ب کے ایک انتہائی دولت مند شخص کی بیٹی گھر سے بھاگ کر بھارت آپہنچی اس نے اتنا بڑا قدم کس لڑکے کی خاطر اٹھایا، لڑکی کے باپ نے کیا کیا، حیران کن خبر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی رہائشی ایک 27سالہ لڑکی اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہو گئی اور ایسا قد م اٹھا لیا کہ محبت کرنے والوں کےلئے ایک مثال ہی قائم کر ڈالی۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز نے اپنی رپور ٹ میں بتایا ہے کہ نظام آباد کا رہائشی ایک نوجوان سعودی عرب میں ملازمت کے سلسلے میں گیا ۔ اور وہاں ایک دو لت مند شخص کے ہاں ایک

ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کرنے لگا ۔ اور کچھ ہی عرصہ قبل جب وہ وہاں کام چھوڑ کر بھارت واپس آگیا تو اس شخص کی 27سالہ بیٹی نے فون پر اس سے رابطہ کیا اور اسے بتایا کہ وہ اسے بے پناہ چاہنے لگی ہے اور اس کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔ اس کے بعد وہ لڑکی گھر چھوڑ کر بھاگ نکلی اور نیپال پہنچ گئی جہاں سے وہ بھارت اس لڑکے سے آملی اور دونوں نے شادی کر لی ۔ چند روز قبل لڑکی کا باپ اس کا سراغ لگاتے ہوئے ناظم آباد پہنچ گیا اور لڑکے کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔ تاہم لڑکی نے عدالت میں پیش ہو کر اپنے شوہر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، میں اپنی مرضی سے بھارت آئی ہوں اور رضامندی سے یہ شادی کی ہے۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں۔‘‘رپورٹ کے مطابق لڑکی بھارت سرکار سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اسے ویزہ جاری کرے تاکہ وہ قانونی طور پر وہاں رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:   حمزہ عباسی ریحام خان کی کتاب کا سب سے اہم صفحہ سوشل میڈیا پر لے آئے، دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

FOLLOW US