Sunday May 19, 2024

یہ کام کر نا چھوڑ دو ورنہ صفہ ہستی سے مٹ جائو گے ! ایران جلال میں آگیا ، اسرائیل کو انتباہ جاری کر دیا

تہران(سی پی پی )ایران کے سرکردہ مذہبی رہنما احمد خاتمی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے احمقانہ طرز عمل تبدیل نہ کیا تو تل ابیب اور حیفا کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔ہفتہ کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد خاتمی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مغربی دباؤ کے باوجود ہم اپنے میزائل پروگرام کو اپ گریڈ کریں گے تاکہ اسرائیل کو یہ معلوم ہوکہ کہ اس کی حماقت تل ابیب اور حیفا کو صحفہ ہستی سے مٹا سکتی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے سے علاحدگی کا اعلان کیا گیا تھا۔اس اعلان کے بعد اسرائیل اور ایران شام کے محاذ پر ایک دوسرے کیخلاف حالت جنگ میں آگئے ہیں۔‎

FOLLOW US