Sunday January 19, 2025

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

بغداد:عراق میں ریت کے طوفان نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث چاروں اطراف اندھیرا چھا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان کے پیش نظر گھر، کاریں اور عمارت کی چھتیں ریت سے ڈھک گئیں جب کہ حد نگاہ کم ہونے سے بغداد، نجف اور سلیمانیہ کے ائیر پورٹس پروازوں کے لیے بند کردیے گئے۔ریت کے طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب بغداد سمیت7 صوبوں میں سرکاری دفاتر اور ملک بھر میں اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔ عراق بھرمیں سانس لینے میں مشکلات پر 2 ہزار افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔یاد رہے کہ یہ عراق میں اپریل کے وسط سے آنے والا ریت کا آٹھواں طوفان ہے۔

” حمزہ شہباز حکومت کا بھرکس نکل گیا ، عمران خان حکومت کے خاتمے کی مہم جوئی بری طرح ناکام ہوئی”

“پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے” اسد عمر کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مطالبہ

“منحرف رکن کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو سکتا” سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کردی

FOLLOW US