Friday May 17, 2024

الیکشن میں شکست: سدھو پارٹی صدارت سے بھی مستعفی

کانگریس کے رہنما نوجوت سدھو نے الیکشن میں شکست کےبعد پارٹی صدارت سے بھی استعفیٰ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے الیکشن میں شکست کے بعد پانچ ریاستوں کے پارٹی صدور کو عہدوں سے ہٹایا تھا جس کے بعد نوجوت سدھو نے بھی کانگریس پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ سدھو نے استعفیٰ پارٹی قیادت کی خواہش پر دیا ہے جس کا اعتراف انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بھی کیا۔

تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن نے حکومت کے 3 ارکان “غائب” کر دیے، تہلکہ خیز دعویٰ

اس سے قبل کانگریس کے ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے اتر پردیش، اتر کھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کے پارٹی صدور سے استعفے طلب کرلیے ہیں۔
واضح رہےکہ بھارتی پنجاب میں کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو الیکشن میں شکست کھاگئے تھے انہیں 6 ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں سدھو نے 32929 اور ان کی حریف نے 39520 ووٹ لیے۔ الیکشن میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نوجوت سدھو نے کہا کہ تبدیلی کا نام ہی سیاست ہے، وہ پنجاب کے لوگوں کو ان کے بہترین فیصلے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

بابر ،رضوان اور عبداللہ کی شاندار بیٹنگ، پاکستان شکست سے بچ گیا، میچ ڈرا ہوگیا

شاندار بلے بازی سے کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچانے کے بعد محمد رضوان نے ڈریسنگ روم میں ہونے والی پلاننگ سے پردہ اٹھا دیا

FOLLOW US