Friday March 29, 2024

بچوں پر جنسی حملوں کے جرم میں لارڈ نذیر احمد کو ساڑھے پانچ برس کی سزا سنا دی گئی

لندن: کشمیری رہنما اور سابق سیاست دان لارڈ نذیر احمد کو 1970 کی دہائی میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش اور 11 سال سے کم عمر لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں پانچ سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔شیفیلڈ کراؤن کورٹ میں لارڈ نزیر احمد پر رواں برس جنوری میں بچوں پر جنسی حملوں کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق لارڈ نزیر احمد نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی تھی، اور فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لارڈ احمد کے دو بڑے بھائیوں پر بھی الزامات عائد کیے گئے تھے، انہیں ٹرائل کیلئے ان فٹ قرار دیا گیا تھا۔ متاثرہ شخص نے نذیر احمد سے لارڈ کا خطاب واپس لینے کا مطالبہ کیا لیکن یہ خطاب پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت ہی واپس لینا ممکن ہے لیکن فی الحال ایسا کوئی ایکٹ موجود نہیں۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ نذیر احمد لارڈز سے مستعفی ہوچکے، اب وہ ہاؤس کے رکن نہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا میں 27 مارچ کو ہونے والےبلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم ، وجہ سامنے آگئی

کراچی سوک سینٹر میں جنات کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

پنشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری ، ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

FOLLOW US