Tuesday January 21, 2025

خوفناک ٹرین حادثہ، 5افراد ہلاک جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ،امدادی کارروائیاں شروع

نئی دہلی: ہندوستانی ریاست مغربی بنگال میں خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور چالیس سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی علاقے کے میناگوڑی میں بیکانیر ایکسپریس پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں مسافروں سے بھری چار بوگیاں الٹ گئیں۔حادثے کی اطلاع ملنے کے کافی دیر بعد امدادی ادارے جائے حادثہ پر پہنچے اور بوگیاں کاٹ کر مسافروں کو نکالا گیا ،40سے زائد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی سے رابطہ کرتے ہوئے حادثے کی تفصیلات معلوم کی ہیں جبکہ وزیر ریلوےاشونی ویشنو کو ہدایات جاری کی ہیں۔حادثےکا شکار ہونے والی تیز رفتار ٹرین راجستھان کے بیکانیر سے آسام کے گوہاٹی جا رہی تھی۔

عوام کے لیے ایک اور بری خبر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع

مری میں مرنے والوں کی تعداد 23 نہیں بلکہ 36 ہے ، تین سو افراد کو پناہ اور کھانا دینے والے سوجل ملک نے ایسا دعویٰ کیوں کر دیا جانیں

مری سانحہ ! الفا براوو چارلی کے مشہور کردار کیپٹن شیر گل کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا تھا ؟ پوری کہانی سنا دی

FOLLOW US