اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے تک کے اضافے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل دو ڈالر اضافے سے 81 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل ایک ڈالر 70 سینٹ اضافے سے 83 ڈالر 70 سینٹ میں فروخت ہورہا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 25 پسے، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔
منی بجٹ کی کثرت رائے سے منظوری ،آج ایک مرتبہ پھر شکست اپوزیشن کا مقدر بنی : فواد چوہدری