Monday May 6, 2024

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل داغ دیا لیکن یہ کہاں جا کر گرا؟

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے مبینہ طور پر بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق جاپان اور جنوبی کوریا کے حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے مشتبہ طور پر ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل نے بحرجاپان میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس میزائل حملے کی اطلاع سب سے پہلے جاپانی کوسٹ گارڈزکی طرف سے دی گئی۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک میزائل بحر جاپان میں آ کر گرتے دیکھا، جو ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل تھا۔ جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”شمالی کوریا گزشتہ سال سے اب تک کئی میزائل تجربے کر چکا ہے جس پر ہمیں بہت تشویش لاحق ہے۔ “ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی طرف سے بھی ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحلی علاقے سے ایک میزائل داغا ہے۔ تاہم ان کی طرف سے بھی اس میزائل کی شناخت کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ۔

غریب پاکستانیوں کی سن لی گئی ، تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی خوشخبری پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ملےگا؟

پہلا ٹیسٹ ،بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کرلی

ڈاکٹرعامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے ایک مرتبہ پھر معافی مانگ لی

FOLLOW US