Tuesday January 21, 2025

پہلا ٹیسٹ ،بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے تاریخی فتح حاصل کرلی

ماؤنٹ منگوئی: بنگلا دیش نے ماؤنٹ مونگانوئی میں عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کو انہی کی سرزمین پر 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی ہے۔ بنگال ٹائیگرزنے اپنے ہوم گراؤنڈ کے باہر چھٹی مرتبہ یہ کامیابی حاصل کی ہے اور 10 سال میں پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ جیت کر تاریخی فتح حاصل کی ہے۔بنگلادیش کے عبادت حسین کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 169 رنز ہی بنا سکی تھی اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 40 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس سے قبل بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں 147 رنز پر5 وکٹیں لیکر کیوی سرزمین پر پہلی فتح کا امکان قدرے روشن کیا، رواں ٹیسٹ سے قبل کھیلے گئے تمام طرز کے 33 میچز میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، اس میں 9 ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹرعامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے ایک مرتبہ پھر معافی مانگ لی

چوتھے دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ کی ٹیم کو صرف 17 رنز کی معمولی برتری حاصل ہوسکی جبکہ پہلی اننگز کی نمایاں اسکورر ڈیوون کونوے، ہینری نکلزاور ول ینگ پویلین واپس لوٹ چکے، کپتان ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈیل کو بھی واپسی کا پروانہ مل چکا جبکہ وکٹ پر روس ٹیلر 37 اور راچن راوندرا 6 رنز کے ساتھ موجود تھے۔ صرف ول ینگ ہی 69 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرپائے، عبادت حسین نے 4 وکٹیں لیں۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز کے اسکور 401 رنز 6 وکٹ کے ساتھ چوتھے دن کھیل کا آغاز کیا، نیوزی لینڈکو امید تھی کہ تمام مہمان ٹاپ بیٹرز کو پویلین رخصت کرنے کی وجہ سے باقی 4 وکٹیں لینے میں بہت ہی کم وقت لگے گا، مگر مہدی حسن مرزا اور یاسر علی نے بھی میزبان بولرز کے صبر کا امتحان لیتے ہوئے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 75 رنز جوڑ دیے۔ مہدی نے 47 اور یاسر نے 26 رنز بنائے، دونوں کی کاوش نے بنگلہ دیش کا ٹوٹل 458 رنز تک پہنچایا، جس سے انھیں پہلی اننگز میں 130 رنز کی برتری حاصل ہوئی، ٹرینٹ بولٹ نے 4اور نیل ویگنر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نواز شریف گرفتاری سے ڈرتے ہیں نواز شریف تب واپس آئیں گے جب انہیں قید سے مکمل تحفظ دیا جائے گا،

ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے والے پاکستانی کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کا فیصلہ

FOLLOW US