Sunday January 19, 2025

بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو کیا بتایا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

نئی دہلی: گزشتہ دنوں بھارت میں ایک افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثہ ہوا جس میں جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور 11دیگر لوگ لقمہ اجل بن گئے۔ الجزیرہ کے مطابق بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے اس حادثے کے متعلق پارلیمان میں بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا تباہ ہونے سے چند منٹ قبل کنٹرول ٹاور سے رابطہ ختم ہو گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی طرف سے کنٹرول ٹاور کو کوئی ہنگامی میسج نہیں بھیجا گیا اور نہ ہی ریاست تامل ناڈو میں موسم اس روز خراب تھا جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ ایک ملٹری انکوائری کمیٹی نے حادثے کے چند گھنٹے بعد ہی تحقیقاتی کام شروع کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ جائے حادثہ سے بلیک باکس مل چکا ہے، جس سے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے متعلق کچھ معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ واضح رہے کہ 63سالہ جنرل بپن راوت روسی ساختہ ہیلی کاپٹر ایم آئی17وی 5پر اپنی اہلیہ اور آرمی و ایئرفورس کے افسران کے ہمراہ جا رہے تھے جب یہ بدقسمت حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچا، جو کہ ایئرفورس کیپٹن ورون سنگھ ہیں۔ وہ اس وقت آرمی ہسپتال میں لائف سپورٹ مشین پر ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ کیپٹن ورون سنگھ کو بچانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل سیون کے لیے اپنے کونسے کھلاڑی برقرار رکھے؟ اہم خبر آگئی

ہماری حکومت میں سرے محل،لندن فلیٹس نہیں بنائے جارہے اگلے تین ما ہ میں کیاکرنیوالے ہیں ،وفاقی وزیراسد عمرنے قوم کوخوشخبری سنادی

پی ایس ایل 7:محمد عامر کونسی ٹیم کا حصہ ہوں گے؟مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی

FOLLOW US