Monday January 20, 2025

لاہور؛ سال کی سب سے بڑی ڈکیتی‘ ڈاکو گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ کی واردات کرکے فرار

لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہونے والی سال کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ڈاکو گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ کی واردات کرکے فرار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیش آئی ، جہاں شہری کے گھر سے نامعلوم ملزمان نے 3 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی اشیاء لوٹ لیں ، جس کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے حوالے سے اہل خانہ نے بتایا کہ نامعلوم افراد برقع پہن کر رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد ڈاکو ایک کروڑ روپے نقدی اور1 کروڑ 96 لاکھ کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، زیورات میں میں 4 ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔

موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے بُری خبر، موٹروے کو کہا ںکہاں سے بند کر دیا گیا؟ اہم خبر آگئی

معلوم ہوا ہے کہ واقعے کے اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور وہاں سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔ یاد رہے کہ حال ہی میں صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو قتل کر دیا گیا تھا ، لیڈی ڈاکٹر خولہ کے قتل کا افسوسناک واقعہ ڈیفنس فیز ون میں پیش آیا ، 25 سالہ لیڈی ڈاکٹر خولہ احمد اپنی سہیلی رجا سے ملنے اس کے گھر گئی تھی، گھر کی دہلیز پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر واردات کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خولہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع موصول ہونے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان، ایس ایس پی انویسٹی گیشن منصور امان اور ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا سمیت دیگر افسرموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جنرل ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دی گئی، ولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ڈاکٹر خولہ ڈیفنس این بلاک سے زیڈ بلاک میں اپنی سہیلی رجاء کو ملنے گئی تھی۔ سہیلی رجاء نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر خولہ نے جیسے ہی رجاء کے گھر کے باہر کار پارک کی، 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو آ گئے، دونوں ڈاکوؤں نے پستول مقتولہ کی گردن پر تان لی، لیڈی ڈاکٹر کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائر کر کے لیڈی ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔

سیاست میں دوبارہ متحرک ، جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کر دیا؟ وزیراعظم عمران خان کی پریشانی میں اضافہ

موجیں ہی موجیں!!سرکاری ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

FOLLOW US