بیجنگ : چین اور بھارت کے درمیان گزشتہ برس 15 جون کو لداخ کی وادی گلوان میں ہونے والی جھڑپ کے آفٹر شاکس کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ چین نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھارتی فوجیوں کی نئی تصاویر جاری کرکے بھارتیوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ چین کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کے جوانوں نے بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کو گرفتار کر رکھا ہے۔ بات یہیں نہیں رکی بلکہ چینی فوجیوں نے زیر حراست بھارتی فوجیوں سے کان بھی پکڑوائے جس کے باعث انڈین فوج اور حکومت کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس چین اور بھارت کے درمیان وادی گلوان میں ہونے والی جھڑپ میں بھارت کے 20 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ گزشتہ دنوں دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی ناکامی پر چین نے وادی گلوان کی جھڑپ کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کی تھیں۔ یہ دوسرا موقع ہے جب چینی سوشل میڈیا پر اس جھڑپ کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
بابراعظم سے غیر اخلاقی گفتگو ندا یاسر کو مہنگی پڑ گئی ، سوشل میڈیاپر طوفان آگیا، پاکستانی آگ بگولہ
نیوزی لینڈ نے افغانستان کو8 وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا