Wednesday January 22, 2025

نیوزی لینڈ نے افغانستان کو8 وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ابوظہبی : نیوزی لینڈ نے افغانستان کو8 وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا آسان ہدف دیا۔جونیوزی لینڈ نے دووکٹوں کے نقصان پر18.1اوورمیں پوراکرلیا۔قبل ازیں افغانستان کے ابتدائی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں تاہم نجیب اللہ نے گرتی ہو بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور قیمتی 73 زنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کا مجموعی اسکور 124 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔نجیب اللہ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑا اسکور نہیں کرسکا۔ صرف گلبدین نائب اور محمد نبی ہی ڈبل فیگر کراس کرسکے یوں افغانستان مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکی۔خیال رہے کہ آج کا میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نیوزی لینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا جب کہ ہارنے کی صورت میں بھارت کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

یا اللہ رحم فرما ! پاکستان میں کہاںکہاں زلزلے کے شدید جھٹکے ،چھٹی والے دن افسوسناک خبر

’ میں نے ابھی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا لیکن اگر ۔۔‘ کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر بیان جاری کر دیا

FOLLOW US