Monday January 20, 2025

پاکستان کے صاف انکار کے بعد امریکہ نے بھارت سے علاقہ مانگ لیا ، تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے بھارت سے اپنا علاقہ کچھ وقت کے لیے پینٹاگو ن کو دینے کا اصرار کیا ہے۔ روسی میڈیا کو انٹرویو میںروسی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ وسطی ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں کے مخالف ہیں اور افغانستان کے پڑوسی ممالک اپنے علاقوں میں نیٹو فوج کی موجودگی روکیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکام فوجی اڈوں کے معاملے پر مختلف طریقے سے بات کرتے رہیں گے۔سرگئی لارووف نے مزید کہا کہ امریکہ نے بھارت سے کہاہے کہ اپنا علاقہ کچھ وقت کے لیے پینٹاگون کو دے اور سنا ہے امریکہ کی کوشش ہے کہ بھارت کو آمادہ کیا جائے۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک میں عدم استحکام روکنا ہوگا، دہشت گردوں اورمنشیات کا افغانستان سے پڑوسی ممالک جانا بند کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکہ پاکستان سے فوجی اڈے مانگنے کا مطالبہ کر چکا ہے جس پر پاکستان دفتر خارجہ نے واضح موقف اپناتے ہوئے کئی بار کہا ہے کہ ایسا ہر گزر نہیں ہو گا۔

ن لیگ ختم ہو گئی ، کتنے اراکین اسمبلی تحریک انصاف کیساتھ رابطے میں ہیں؟دعوے نے ہلچل مچا دی

حکومت نے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے پرغور شروع کر دیا گیا

نامحرم عورتوں کے ساتھ جنسی تعلقات حلال ہیں، مفتی عبد القوی کا فتوی

FOLLOW US